علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15 روز کا وقت دے دیا ہے۔ جمعے کو پشاور میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ’وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ بجلی کے مسئلے کو فوری ور پر حل کرے۔‘ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اگر ہمیں ریلیف نہ دیا گیا تو میں واپڈا کے دفاتر کو ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، بجلی کا بٹن خیبر پختونخوا کے پاس ہے، پھر میں ہی بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔‘