علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
یمن کے حوثی باغیوں نے ایک امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حوثیوں نے جمعے کو یہ دعویٰ آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے کئی گھنٹوں بعد کیا۔ ویڈیو میں ایک ایم کیو-9 ڈرون کا ملبہ نظر آ رہا ہے۔ تاہم امریکی فوج نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ لیکن اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ حوثیوں کی جانب سے گرایا جانے والا دوسرا ڈرون ہو گا۔ گذشتہ برس غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد سے حوثیوں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔