علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
انڈیا میں اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اروند کیجریوال نے آج سینیئر رہنماؤں کے ہمراہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر اُن کی جماعت سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سنیچر کو ایک ویڈیو پیغام میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ’جسے چاہو جیل میں ڈالو‘۔