علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
ریڈ سی فیشن ویک کے دوسرے دن مراکش کے مشہور برینڈ نے مملکت میں پہلی مرتبہ تیراکی کے ملبوسات کی نمائش کی۔ عرب نیوز کے مطابق یہ نمائش سینٹ ریجس پول پر منعقد ہوئی جہاں پس منظر میں کھجوروں کے درخت دکھائی دے رہے تھے۔ اس نمائش میں تیراکی کے سادہ لباس بھی تھے جن میں ڈیپ وِی کٹس اور آف شولڈرز موفِٹس کے ساتھ ساتھ بینڈیو ٹاپس اور مختلف سارونگ شامل تھے۔ نمائش میں رائل بلیو، مسٹرڈ ییلو، ہنٹر گرینز اور میرون ریڈ جیسے رنگ چھائے رہے جو موسم گرما کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔ کچھ ملبوسات کے ساتھ ریشمی ہیڈویئر اور نفیس ہینڈ بیگز کو بھی شامل کیا گیا تھا۔