علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
انڈین اداکار شاہ رخ خان عام طور پر سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کرتے، لیکن انڈیا میں جاری عام انتخابات کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ضرور ڈالیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انہوں نے اپنے مداحوں کو جمہوریت کا مطلب سکھایا۔ شاہ رخ نے ایک بار پھر انڈیا کے شہریوں سے ملک کے بہترین مفادات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’ذمہ دار انڈین شہری ہونے کے ناطے ہمیں اس پیر کو مہاراشٹر میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔ آئیے بطور انڈین اپنا فرض ادا کریں اور اپنے ملک کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔ آگے بڑھیں۔‘