علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
پاکستان کی معروف اداکارہ صائمہ شاہ جو ریشم کے نام سے مشہور ہیں، ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب متحرک ہیں۔ وہ آئے روز فلاحی کاموں اور لنگر کے لیے کھانا تیار کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو انہوں نے دو روز قبل اپنے فیس بک پیج پر اپلوڈ کی جس میں انہیں لنگر کے لیے کھانا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ ریشم کے پیچھے ایک سیاہ رنگ کی ہونڈا سوک گاڑی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اداکارہ ریشم نے ویسے تو یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے لیے اپلوڈ کی تھی لیکن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی نظروں سے نہ بچ سکی۔