علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
بالی وُڈ کی آنے والی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے نئے گانے ’دیکھا تینوں‘ نے اپنی ریلیز کے ایک دن میں ہی یوٹیوب سمیت آن لائن میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کے اس گانے کو بدھ کو سونی میوزک انڈیا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جس کے بعد اب تک اسے ایک کروڑ 19 لاکھ (11 ملین) سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس گانے کو نوجوان سنگر محمد فیض نے گایا ہے جبکہ اس کی شاعری مشہور ہندی اور پنجابی سونگ رائٹر جانی نے کی ہے۔