علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اندر اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے اور ہر کھلاڑی اگلے ماہ ہونے والا بڑا ٹورنامنٹ جیتنے پر توجہ دے رہا ہے۔ شاہین آفریدی کو اُس وقت ٹی20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جب بابر اعظم نے گذشتہ سال پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ اور انڈیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم شاہین آفریدی کی کپتانی کا دور مختصر رہا جو مارچ 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی 4-1 سے شکست کے بعد ختم ہوگیا۔