علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ جیت لی۔ جمعے کو اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف تین سیٹس میں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 21 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا، اس کے بعد دوسرا سیٹ بھی پاکستان نے 19 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے جیتا۔