علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
جس طرح انڈیا میں راجستھان، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کا علاقہ چمبل اپنے زمانے کے معروف ڈاکوؤں کی پناہ گاہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے اسی طرح لاہور کے پاس قصور کا چھانگا مانگا جنگل آزادی سے قبل اور بعد میں بھی ڈاکوؤں کی پناہ گاہ رہا ہے۔ ہم نے چمبل کے بارے میں پہلے بات کر رکھی ہے آج ہم چھانگا مانگا کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس جنگل کا نام چھانگا مانگا اس لیے پڑا کہ راج برطانیہ کے دوران دو خوفناک مجرم چھانگا مانگا جیل سے فرار ہو کر قصور کے پاس اس جنگل میں روپوش ہو گئے اور یہ جنگل اپنے گھنے پن کی وجہ سے ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا۔ گذشتہ سال انڈیا نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ’آزادی کا امرت مہتوسو‘ یعنی جشن کے طور پر منایا اور اس دوران مجاہدین آزادی کو یاد کیا جس میں ایک نام نظام لوہار کا تھا۔