علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
افغانستان کے مغربی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل ملک کے شمالی حصے میں سیلاب کے باعث متعدد کی موت واقع ہوئی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صوبہ غور کے پولیس ترجمان عبدالرحمان بدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 50 افراد سیلاب سے ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے تقریباً دو ہزار مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ہزاروں کو نقصان پہنچا ہے۔