علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پیر کو ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ’ممبئی والے جب ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں تو یاد رکھیں کہ ماضی میں کس طرح یہاں دہشت گرد حملے اور دھماکے ہوتے تھے اور 2014 میں کیسے صورتحال تبدیل ہوئی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ گارنٹی نہیں ہوتی تھی کہ آپ گھر سے باہر نکلے ہیں تو زندہ واپس آئیں گے۔ آج آپ کی بیٹی خوشی خوشی گھر واپس آتی ہے۔‘