علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ میں منعقد ہونے والے لٹریری فیسٹیول کے دوران حاظرین میں سے کسی نے اشیا اُچھال دیں۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں ہونے والے ’پاکستان لٹریچر فیسٹیول‘ میں سیشن کے دوران کوئی چیز پھینکی جاتی ہے۔ ماہرہ خان اس سیشن میں اپنے سٹارڈم، کامیابی اور شوبز لائف کے بارے میں بات کر رہی ہوتی ہیں تاہم اس دوران انہیں ڈائیلاگ سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے اور اسی اثنا میں اُن پر کوئی چیز پھینکی جاتی ہے جس کے بعد وہ اپنی گفتگو روک لیتی ہیں۔