علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سنیچر کو دن 11 بج کر 32 منٹ پر ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ کالر کے مطابق نزد پنج پیر مناوا روڈ تحصیل نوشہرہ بریک فیل ہونے کے سبب منی ٹرک الٹ گیا ہے۔ خوشاب ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر عثمان حیدر نے اردو نیوز کو بتایا کہ اس واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چار معمولی زخمی ہیں۔ ’اس حادثے میں زیادہ تر بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ سات بچے، چار مرد اور تین خواتین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔‘