علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
جنگ کے بعد غزہ پر حکمرانی سے متعلق اسرائیلی سیاسی رہنماؤں میں واضح تقسیم دکھائی دے رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب فلسطین کے مختلف علاقوں میں حماس نے دوبارہ لڑائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیل کی فوج گذشتہ سات ماہ سے لڑائی لڑ رہی ہے جبکہ لبنان کے ساتھ متصل شمالی سرحد پر بھی ان کی ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔