علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
وزارت تعلیم پنجاب نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو وزارت تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں کے اوقات صبح 7 سے لے کر ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے شدت اختیار کی تو مئی کے آخری پانچ دنوں میں سکول بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔