علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں کو غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں حماس نے سات اکتوبر کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔ ان میں جرمن نژاد اسرائیلی شانی لوک بھی شامل ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایک پک اپ ٹرک کے پیچھے پڑی 22 سالہ شانی کی لاش کی تصویر نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی اور جنوبی اسرائیل میں کمیونٹیز پر عسکریت پسندوں کے حملے پر روشنی ڈالی۔ فوج نے دیگر دو لاشوں کی شناخت کی جو ایک 28 سالہ خاتون اميت بوسكيلا اور ایک 56 سالہ شخص اسحق جيليرنتر کی ہیں۔