علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
گرمیوں کے موسم میں پسینہ تیزی سے بہتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے، اسی لیے قوت مدافعت بڑھانے والے مشروبات پینے سے نہ صرف جسم میں پانی کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ جسم کو اہم وٹامنز اور منرلز بھی ملتے ہیں۔ اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے ایسے دس مشروبات بتائے ہیں جنہیں پی کر گرمیوں میں قوت مدافعت مضبوط کی جا سکتی ہے۔ سبز چائے سبز چائے کیچنز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور مشروب ہے جس سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ گرمیوں میں گرم پانی میں گرم چائے ابالیں اور پھر اسے نیم گرم یا ٹھنڈی حالت میں پی لیں۔