علاقائی اور بین الاقوامی خبریں
صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے طرز زندگی کو سمجھا جائے اور اگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزار دیتے ہیں تو سب سے پہلے اس کو درست کریں۔ انڈین این ڈی ٹی وی پر شائع مضمون میں چند ایسی علامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا اگر آپ کو سامنا ہے تو طرزِ زندگی کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلسل تھکاوٹ اگر آپ مناسب نیند کے باوجود دن بھر تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتے ہیں تو اپنے روزمرہ کے معمولات میں مختصر جسمانی سرگرمی، جیسے چہل قدمی یا سٹریچنگ کو ضرور شامل کریں۔ کوشش کریں کہ ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ دن کم از کم 30 منٹ کی ورزش ضرور کریں۔